ابنا: معروف عالم دین آیت اللہ نوری ہمدانی نے اپنے درس خارج میں ایران اور عالمی طاقتوں کے جوہری توانائی کے معاملہ کے متعلق ہونے والے مذاکرات کے بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی نمائندگی کرنے والی ہماری مذاکراتی ٹیم نے عالمی طاقتوں کو ایران کے جوہری توانائی کے پُرامن حصول کو منوا کر ثابت کردیا ہے کہ ایران اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹا۔ انہوں نے کہا ایران ایک عرصے سے یہی کہہ رہا تھا کہ پُرامن جوہری توانائی کا حصول ہمارا حق ہے لیکن عالمی طاقتیں طاقت کے زعم میں ایران پر پریشر ڈال رہی تھیں۔ اسی وجہ سے مزید دباو کیلئے اقتصادی پابندیاں سلگائی گئی لیکن ان پابندیوں سے بھی عالمی طاقتیں اپنی بات منوانے میں ناکام رہیں اس لئے مجبور ہوکر ایران کے حق کو تسلیم کرلیا ہے۔......./169
29 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 484563
آیت اللہ نوری ہمدانی نے اپنے درس خارج میں کہا کہ مذاکرات میں ہم اپنے حق سے پیچھے نہیں ہٹے۔